جماعت اسلامی کی دو عملیاں ہمارے ملک میں ایک طرف امر بالمعروف و نہی عن المنکر ﴿امر کم اور نہی زیادہ﴾ پر عمل کرتے ہوےٴ شباب ملی کے کارکنان سالِ نو کی سرد رات میں ہوٹلوں مراکز فواحشات کے باہر ڈنڈا بردار مظاہرے کرتے ہیں ﴿جہاں موقعہ ملے ڈنڈا مار بھی دیتے ہیں﴾ اور جوانوں کو منکرات اور فواحشات سے روکتے ہیں۔ دوسری طرف ہمارے اسی معاشرے میں پھیلی ہویٴ بے شمار برائیاں ان کی توجہ اس طرح مبذول نہیں کرا پاتیں۔ مثلاً سانحہٴ نواب پور سے لے کر حالیہ سانحہٴ ہزارہ تک ہزاروں واقعات میں بااثر افراد سرِبازار مظلوم عورتوں سے لرزہ خیز سلوک کرتے ہیں۔ مگر ان لوگوں کے خلاف اس طرح کا احتجاج کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ کبھی اتنے پیارے بن جاتے ہیں کہ خاتونِ پاکستان محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت میں الیکشن مہم چلاتے ہیں اور اپنا سارا وزن ان کے پلڑے میں ڈال دیتے ہیں اور کبھی اتنے ناراض ہو جاتے ہیں کہ عورت ہونے کی بناء پر بے نظیر بھٹو کو حقِ حکمرانی دینے کو تیار نہیں ہوتے۔ ایوب خان کے مارشل لاء کی مخالفت کرتے ہیں مگر ضیاءالحق کے مارشل لاء کو سہارا دیتے ہیں حالانکہ بعد میں پروفیسر غفور صاحب اقرار ب...
Collection of my Urdu blogs, and videos