Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2014

سنتوں کے سوداگر

سنتوں کے سوداگر سحری کا با برکت وقت تھا۔ ٹی وی چینل پر شہرِ رمضان سجا ہوا تھا۔ میزبان اور علماء کرام سحری کی میز پر موجود تھے جہاں طعام کے ساتھ خوبصورت دینی گفتگو کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ تمام افراد زمین پرتشریف فرما تھے اور ان کے سامنے تقریباً  ڈیڑھ فٹ اونچی اور آٹھ فٹ لمبی میز پر انواع و اقسام کی نعمتیں موجود تھیں۔ سحری کے اختتام پر ایک عالم نے اتنی عمدہ سحری پر میزبان  کی تعریف کی اور کہا کہ جناب اگر اس میز کے بجائے دسترخوان بچھا لیا جاتا تو سنت کا ثواب بھی حاصل ہو جاتا۔ اس پر دوسرے عالم نے ٹی وی سیٹ کی نزاکتیں سمجھتے ہوئے مشورہ دیا کہ اس میز پر ہی دسترخوان بچھا لیا جائے تو سنت پوری ہو جائے گی۔ ایک لمحے کو دل خوشی سے جھوم اٹھا کہ ہمارے علماء سنتوں کا کس قدر خیال رکھتے ہیں۔ مگر  یہ نفسِ غیر مطمئنہ (شیطان تو  آج کل  زنجیروں میں جکڑا ہوا ہو گا) کہ  کوئی اچھی بات سوچ ہی نہیں سکتا۔ خیال در  آیا کہ سنت ِ رسول ﷺ پر اس قدر باریکی سے نظر رکھنے والے عالم کی نظر حقیقت بیں سے کیا کیا چیزیں  پنہاں رہ گئیں۔ یاد آیا کہ میرے آقا ﷺ نے تمام عمر کبھی چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہیں کھائی۔ آپ