Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2024

حافظ نعیم الرحمٰن کا ناکام سیاسی کرتب

حافظ نعیم الرحمٰن کا ناکام سیاسی کرتب   پاکستان میں ایک اور مایوس کن انتخاب اختتام کو پہنچا۔ ایسا انتخاب جس میں جیتنے والے بھی دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں اور ہارنے والے بھی۔ ویسے ہارنے پر نتائج نہ ماننا اور دھاندلی کے الزامات لگانا ایک سیاسی روایت بن چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان الزامات کو سنجیدگی سے لینا بند کر دیا ہے۔ لیکن ایسے میں یہ الزام ایک نئے طریقے سے سامنے آتا ہے جو سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لیتا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایک پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کو نہ مانتے ہوئے حلقہ پی ایس 129 میں اپنی ہی جیت کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں ان کے جمع کئے گئے P-45 فارم کے مطابق اس حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور اس بناء پر وہ اپنی نشست سے دست بردار ہوتے ہیں۔ حافظ نعیم صاحب کے اس قدم نے اس خرابے میں مزید ہیجان پیدا کر دیا۔ بے شمار لوگ اس بیان سے بھونچکا رہ گئے۔ بہت سے لوگوں نے حافظ صاحب کی ایمان داری اور جرات مندی کی تعریف بھی کی۔ لیکن کیا یہ سیاست طور پر ایک دانشمندانہ قدم بھی  تھا؟ سب سے پہلے تو الیکشن کمیشن سے