Skip to main content

Posts

Showing posts from 2023

ڈنکی – اچھا خیال لیکن وہی احمقانہ انڈین نظریات

  ڈنکی – اچھا خیال لیکن وہی احمقانہ انڈین نظریات   بہت انتظار کے بعد ڈنکی فلم ریلیز ہو گئی۔ راج کمار ہیرانی کے پرستار بہت عرصے سے اس فلم کا انتظار کر رہے تھے۔ میری اس فلم کے انتظار کی دو وجوہات تھیں، راج کمار ہیرانی کی ڈائریکشن اور فلم کا غیر روایتی موضوع۔ یہاں شاہ رخ خان کا نام نہ لینے پر ان کے پرستار ناراض ہو جائیں گے لیکن ان کی باکس آفس پر کامیاب ترین مگر احمقانہ فلموں پٹھان اور جوان نے کم از کم میرے لئے خان کے جادو کو زائل کر دیا۔ ویسے تو شاہ رخ خان اور راج کمار ہیرانی کی جوڑی سے سب کو ایک شاہ کار کی امیدیں تھیں۔ لیکن بڑی توقعات اکثر بڑی ناکامیوں پر ہی منتج ہوتی ہیں۔   اس فلم کا موضوع بہت اچھا ہے۔ مجموعی طور پر فلم کی کہانی بھی اچھی ہے۔ فلم کے پہلے حصے میں ہنستے کھیلتے جس طرح فلم کی کہانی بُنی گئی ہے وہ بہت دلکش ہے۔ فلم کے پہلے حصے کا اختتام ایک خود کشی پر ہوتا ہے جس میں ہدایت کار اور اداکار کی پرفارمنس عروج پر ہے۔ لیکن خود کشی کے فوراً بعد ساتھی کرداروں کی تقریریں اور سچویشن سراسر اوور ایکٹنگ کے زمرے میں آتی ہیں۔ فلم کا دوسرا حصہ اگرچہ نسبتاً بوجھل ہے لیکن ...

کیا پورے پاکستان میں ایک ہی دن عید منانا ضروری ہے؟

کیا پورے پاکستان  میں ایک ہی دن عید منانا ضروری ہے؟ عید کی آمد آمد   ہے۔   پاکستانی مسلمان ایک طرف خوشی سے   سرشار ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عبادت کے جذبے کے ساتھ رمضان گزارنے کا موقع عطا فرمایا۔ اور انعام کے طور پر عید کی آمد کی نوِید ہے۔ لیکن دوسری طرف ایک خدشہ بھی لگا ہے کہ کیا اس بار بھی عید پر وہی تماشا ہو گا جو پچھلے کئی برسوں سے جاری ہے؟ کیا اس سال بھی وطنِ عزیز   میں   لوگ اس   خوشی کے موقع پر منقسم ہوں گے؟ کیا اس سال بھی ملک میں دو الگ الگ دنوں میں عید منائی جائے گی؟ لیکن اس سے بھی اہم سوال   یہ   ہے کہ کیا پورے ملک میں ایک ہی دن عید منانا ضروری ہے؟   شمسی اور قمری تقویم اصل مسئلے   پر بات کرنے سے پہلے کچھ ’بونس‘ معلومات   پیش خدمت   ہیں۔  دنیا میں دو طرح کی تقویم ( calendar ) رائج ہیں قمری اور شمسی ۔   قمری تقویم چاند   کے گھٹنے اور بڑھنے پر   مہینوں کا حساب کرتی ہے۔ یہ دنیا   کی قدیم ترین   تقویم سمجھی جاتی ہے۔   اس کے قدیم ترین شواہد   شہر روم کے قریب البان پہاڑی ...

نواز شریف حکومتوں کے کچھ اچھے کام

  نواز شریف حکومتوں کے کچھ اچھے کام 5 فروری 2023 آج کے دور میں نواز شریف   کے بارے میں کوئی مثبت   بات کہنا بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ لیکن جب ہر طرف سے ایک ہی طرح کی آوازیں آ رہی ہوں تو کسی کو تو تصویر کا دوسرا رخ بھی دکھانا چاہئے۔ نواز شریف کو ئی دودھ سے دھلے نہیں۔ لیکن ان کے بارے میں متوازن رائے صرف اس ہی وقت قائم ہو سکتی ہے جب   ان کی موافقت اور مخالفت میں کی جانے والی باتیں سن کر فیصلہ کیا جائے۔   1990 ؁میں نواز شریف   کے پہلے دورِ حکومت میں عراق   نے کویت پر   قبضہ کر لیا۔   جواباً امریکہ   اور اتحادیوں نے کویت اور سعودی عرب کی حفاظت کے نام پر عراق پر چڑھائی   کر دی۔ اس وقت پاکستان میں نہایت جذباتی فضا بنی ہوئی تھی۔   عوام کی اکثریت عراق کی حمایت کر رہی تھی اور چاہتی تھی کہ پاکستان بھی عراق کے   شانہ بشانہ غیر ملکی افواج سے   مقابلہ کرے۔ وہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کا دور نہیں تھا بلکہ ریڈیو اور اخبارات   ہی   عوام کی رجحان سازی کیا کرتے تھے۔ اس زمانے کے   پاکستانی زبانوں کے...