Skip to main content

Posts

نواز شریف حکومتوں کے کچھ اچھے کام

  نواز شریف حکومتوں کے کچھ اچھے کام 5 فروری 2023 آج کے دور میں نواز شریف   کے بارے میں کوئی مثبت   بات کہنا بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ لیکن جب ہر طرف سے ایک ہی طرح کی آوازیں آ رہی ہوں تو کسی کو تو تصویر کا دوسرا رخ بھی دکھانا چاہئے۔ نواز شریف کو ئی دودھ سے دھلے نہیں۔ لیکن ان کے بارے میں متوازن رائے صرف اس ہی وقت قائم ہو سکتی ہے جب   ان کی موافقت اور مخالفت میں کی جانے والی باتیں سن کر فیصلہ کیا جائے۔   1990 ؁میں نواز شریف   کے پہلے دورِ حکومت میں عراق   نے کویت پر   قبضہ کر لیا۔   جواباً امریکہ   اور اتحادیوں نے کویت اور سعودی عرب کی حفاظت کے نام پر عراق پر چڑھائی   کر دی۔ اس وقت پاکستان میں نہایت جذباتی فضا بنی ہوئی تھی۔   عوام کی اکثریت عراق کی حمایت کر رہی تھی اور چاہتی تھی کہ پاکستان بھی عراق کے   شانہ بشانہ غیر ملکی افواج سے   مقابلہ کرے۔ وہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کا دور نہیں تھا بلکہ ریڈیو اور اخبارات   ہی   عوام کی رجحان سازی کیا کرتے تھے۔ اس زمانے کے   پاکستانی زبانوں کے...

شہر بر آب - سفرنامہ وینس

  ایک نیا دبئی   تو پچیس سال میں بھی بن سکتا ہے لیکن نیا  وینس   بنانے  میں کم از کم ایک ہزار سال لگیں گے       یہ سفرنامہ کتابی صورت میں، تصویروں کے ساتھ  پڑھنے کے لئے گوگل ڈرائیو سے ڈاؤنلوڈ کیجئے   https://drive.google.com/file/d/1rCwesJipvXLMUCr4Bpja6XlitfMDNxO2/view?usp=share_link Download from here         فہرست شہر بر آب سودؔا جو تیرا حال ہے ایسا تو نہیں وہ سفر آغاز سے پہلے آب در آب مرے ساتھ سفر کرتے ہیں اک نگری سبز امنگوں کی  -  اک زندہ شہر خزینوں کا وینس کی نہرِ عظیم اک رستہ روشن زینوں کا راہبوں کا رستہ وینس کی پہچان نشان راہ ملے بھی یہاں تو کیسے ملے سان مارکو پیازا باسلیکا   ڈی  سان  مارکو سینٹ مارک باسلیکا  کے گھوڑے پلازو   ڈُکالے سِسکیوں کا پل سان مارکو کا گھنٹہ گھر فنکاروں کا پل دِلوں کے تالے ہر تمنائے سکون ساحل - الجھی الجھی رہی سیلابوں میں وینس کی شام خونِ غریباں وینس کے عروج کی داستان ہر کمال کو زوال ہے     ...